فیسکو نے کل برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر مرمت کے کام کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 17 ستمبر 2019 16:05

فیسکو نے کل برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کل 18 ستمبر بروز بدھ کوبرقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر مرمت کے کام کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مرمت کے کام کے باعث ۱ٓج 18ستمبر بروز بدھ کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132 کے وی لالیاں گرڈاسٹیشن کے سنگرااور نورشہید فیڈر 132 کے وی جھنگ روڈگرڈاسٹیشن کے سبزی منڈی فیڈر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک132 کے وی بھوانہ گرڈاسٹیشن کے جامعہ آباد ،تاجا بیر والا،نیو احمد نگر اور منیرہ فیڈر 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سمندری سٹی، سلونی جھال،گڑھ، شریف آباد، گڑھ روڈ، جلال آباد، فرید، فاروق، ناراڈاڈا، ڈجکوٹ روڈ اور سائیں وزیر علی فیڈر132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے کشمیر روڈ فیڈر 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے سعید کالونی اور مدنی فیڈر66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے بیسٹ ایکسپورٹ اورموبی لنک فیڈر132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کے ضیا ء ٹائون اور لائلپور گیلریا فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے رجوعہ اور واسا ایکسپریس فیڈر132کے وی نڑوالا گرڈسٹیشن کے مرضی پورہ، رحمان آباد، قادر آباد، سبحان آباد ،سدھوپورہ، احمد آباداور فیض آباد فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک132 کے وی فیکٹری ایریا گرڈاسٹیشن کے دوست سٹریٹ،ریلوے روڈ،کچہری روڈ،محمدی چوک،سر سید اور امام بارگاہ فیڈر 132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے قادر آباد، احمد آباد، سبحان آباد، رحمان آباد، لنگرانہ، خردپور، سدھوپورہ اور فیض آباد فیڈر صبح چھ سے دن بارہ بجے تک 66 کے وی چشمہ گرڈاسٹیشن کے واپڈا کالونی،خانگاہ سراجیہ،کندیاں اور جرنیلی روڈ فیڈرسے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔