چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا نیب خیبرپختونخوا کا دورہ،ڈی جی فیاض احمد قریشی کی بریفنگ
منگل 17 ستمبر 2019 21:26
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب خیبرپختونخوا نے اکتوبر 2017ء سے اب تک 190 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں دائر کئے جو کہ اس وقت زیر سماعت ہیں۔
ڈی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ نیب کے پی نے 179 میں 25 میگا کرپشن مقدمات نیب خیبرپختونخوا کے دائرہ اختیار میں آتے تھے جن کو ہم نے منطقی انجام تک پہنچانے کے علاوہ ان کی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دی ہے۔ اس کے علاوہ نیب خیبرپختونخوا نے گزشتہ 22 ماہ میں 0.5 ارب روپے قوم کے لوٹے ہوئے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز سے غریب اور معصوم عوام کی لوٹی گئی رقوم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جس پر متاثرین نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو مختلف مقدمات خصوصاً بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ ریزارٹ، بینک آف خیبر اور دیگر مقدمات پر اس وقت تک کی تحقیقات، قانونی موشگافیوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب خیبرپختونکوا نیب کا ایک اہم علاقائی بیورو ہے جس نے نیب کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی اس تاثر کی نفی کرتی ہے کہ نیب خیبرپختونخوا میں کام نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے افسران/اہلکاران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے پر ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کے عزم پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ نیب بزنس کمیونٹی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ نیب نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ پہلے سے نیب میں جاری سیلز اور انکم ٹیکس کے مقدمات کو ایف بی آر قانون کے مطابق واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر جن میں نیب خیبرپختونکوا شامل ہے، میں علیحدہ سیل قائم کئے ہیں جو گزشتہ چھ ماہ میں باقاعدگی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی خصوصاً فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان کے ایک وفد چیئرمین دارو خان اچکزئی کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اور نیب کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے عملی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب عدالتوں میں 1210 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہٰں جن کی تقریباً 900 ارب روپے ہے، نیب نے ان تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کی درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہر شخص کی عزت نفس کو یقینی بنانے کے فیصلے پر سختی سے کاربند ہے۔ بیورو کریسی کو نیب سے کوئی خدشہ نہیں اور نہ ہی کوئی خدشہ ہونا چاہیے کیونکہ ایک انسان دوست ہے جو ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق پانے فرائض سر انجام دینے والوں کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ ان کی عزت نفس، احترام اور خدمات کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی گروہ، فرد اور جماعت سے نہیں، نیب تمام سیاستدانوں کا قانون کے مطابق احترام اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اگر پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے افسران/اہلکاران کی استعداد کار کو مزید بڑھانے اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے جدید اور سائنسی خطوط پر ریفرنسز کورسز کروانے کے علاوہ مانیٹرنگ اینڈ ایلویشن کے نظام کو بہتر بنانے، مقدمات کی ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق تیاری اور احتساب عدالتوں میں موثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کے موصول ہونے اور ان کے منطقی انجام کے بارے میں متعلقہ افراد/شکایات کنندگان کو بروقت اطلاع دی جائے۔ چیئرمین نیب نے نیب خیبرپختونخوا کی ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فیاض احمد قریشی کی سربراہی میں کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیب خیبرپختونخوا اسی جوش و جذبے اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری کو سر انجام دینے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.