ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سری لنکن وزیر اعظم رانیل ویکرمے سنگھے سے ملاقات، مسئلہ کشمیر بارے آگاہ کیا

منگل 17 ستمبر 2019 22:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل ویکرمے سنگھے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مسئلہ کشمیر بارے تفصیلی بریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کررہی ہیں، بھارتی افواج کشمیریوں کو ظلم و جبر کے ذریعے ان کی آواز دبا رہی ہے، پاکستان کشمیریوں پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں اورسری لنکا کے طالب علموں کو میڈیکل اسکالرشپس فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سپیکر روجے سوریا سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکن سپیکر نے سارک کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔