Live Updates

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 17 ستمبر 2019 22:51

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے اور وہ جلد ہی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی تلخی میں کمی آئی ہے۔ واضح رہے طے شدہ پروگراموں کے مطابق ڈونلڈٹرمپ اور نریندر مودی ہیوسٹن میں امریکی اور بھارتی شہریوں سمیت پچاس ہزار سے زائد شہریوں سے خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات