جاپان کے ساتھ ٹیکس محصولات پر ابتدائی معاہدہ طے پا چکا ہے ، امریکی صدر

آنے والے ہفتوں میں معاہدہ کوحتمی شکل دینے کاارادہ رکھتاہوں ، مزیدشفاف دوطرفہ تجارت کے حوالے سے ایک جامع تجارتی معاہدے کیلئے مزیدمذاکرات ہوں گے ،ٹرمپ

منگل 17 ستمبر 2019 23:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) صدرڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ روزکہاہے کہ امریکہ کاجاپان کے ساتھ ٹیکس محصولات پرابتدائی معاہدہ طے پاچکاہے ،جیساکہ وہ اکثردعویٰ کرچکے ہیں کہ ٹوکیونے دوطرفہ تجارت میں غیرشفاف اندازمیں فائدہ اٹھایاہے ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ اورجاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے گزشتہ ماہ ملاقات کے دوران کہاتھاکہ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اوریہ کہ انہیں امیدہے کہ ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س کے دوران باضابطہ دستخط ہوسکتے ہیں ۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے جاری ایک خط میں کانگریس کولکھاہے کہ میں اپنی انتظامیہ کویہ باورکراتے ہوئے خوشی محسوس کررہاہوں کہ جاپان کے ساتھ ٹیکس محصولات کے حوالے سے ابتدائی تجارتی معاہدہ طے پاچکاہے ،میں آنے والے ہفتوں میں معاہدہ کوحتمی شکل دینے کاارادہ رکھتاہوں ۔ٹرمپ نے مزیدکہاکہ جاپان کے ساتھ مزیدشفاف اوردوطرفہ تجارت کے حوالے سے ایک جامع تجارتی معاہدے کیلئے مزیدمذاکرات ہوں گے ۔