عوامی نیشنل پارٹی پشتون ثقافت سمیت تمام اقوام کی ثقافت و تہذیب پر یقین رکھتی ہے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

منگل 17 ستمبر 2019 23:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون ثقافت سمیت تمام اقوام کی ثقافت و تہذیب پر یقین رکھتی ہے پشتون ثقافت کے لحاظ سے ایک زندہ قوم ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی ثقافت کوزندہ رکھا ہے پشتونوں کو آج دنیا میں دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جارہا ہے مگر پشتونوں نے کبھی بھی دہشتگردی نہیں کی اور باچا خان کے عدم تشدد کافلسفہ موجود ہے جنہوں نے ہمیشہ پشتونوں کو عدم تشدد کے ذریعے امن بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 23ستمبر پشتونوں کے ثقافت کا دن ہے اور تمام پشتونوں کی قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دنیا کوپیغام دے کہ پشتون ایک پر امن قوم ہے اور انہوں نے کبھی بھی کسی قوم سے نفرت نہیں کی بلکہ ہمیشہ برادراقوام کے ساتھ محبت ،امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک سازش کے تحت پشتونوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جارہا ہے مگر پشتونوں نے کبھی بھی دہشتگردی کوفروغ نہیں دیا بلکہ تمام ترحالات کے باوجود عدم تشدد کے فلسفے کو اپنا یا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم گھروں سے نکل کردنیا کو پیغام دے کہ ہم نے کبھی بھی تشدد کا راستہ نہیں اپنا یا اور با چا خان نے سو سال قبل پشتونوں کو عدم تشدد کا راستہ دیا جس پر ہم آج بھی گامزن ہیں کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہمیشہ آئین،قانون کی پاسداری کی ہے انہوں نے کہا کہ پشتون ایک زندہ اور پر امن قوم ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں بھی اپنی ثقافت کوزندہ رکھا ہے اور آج دنیا باچا خان کی نقش قدم پر چل کر امن کو تلاش کررہی ہے اب پشتونوں پر بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے عدم تشدد کے فلسفے کو اپنا یا جائے اور دنیا پر واضح کردے کہ ہم کبھی بھی ان حالات سے پیدا کردہ نہیں ہیں جو آج پشتونوں کے متعلق پیش کیا جارہا ہے چالیس سال سے پشتون دہشتگردی جیسے ناسور کا مقابلہ کررہے ہیں ہمارے بچے ،نوجوان،وکلاء ڈاکٹر اور سیاستدان دہشتگردی کا شکار ہوئیں مگر پھر بھی عدم تشدد کے فلسفے کو نہیں چھوڑا ہے ۔