عالم کفر اور ان کے حواری اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں ،مسلمان غیر مسلموں کے جان مال و املاک کے محافظ ہیں، مولانا راشد سومرو
کراچی، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں جے یوآئی ایکٹویسٹ کے سوشل میڈیا کنونشنز کے انعقاد کا اعلان،اتحاد ٹاؤن میں ختم نبوت کانفرنس
بدھ 18 ستمبر 2019 00:15
(جاری ہے)
اس موقع پر مبلغ ختم نبوت قاضی احسان احمد، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، سیکرٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی، بزنس فورم کے امین اللہ،سابق ایم پی اے مولانا عمر صادق، شرف الدین اندھڑ، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا ذرین شاہ،مولانا خیرالحق ابرار، مولانا فخر الدین رازی،مولاناملک عنایت اللہ محسود،سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم، مفتی خلیل اللہ، مولانا ہارون عادل، قاری رفیق دانش ودیگر نے خطاب کیا۔
مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی واقعہ کے ذمہ دارٹیچر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مسلمان ہرصورت غیر مسلموں کے جان ومال کے محافظ ہیں، جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران اور کارکنان نے گھوٹکی میںفسادات کی مذموم سازش کو ناکام بنایا ،وہاں امن و امان کی بحالی ، بھائی چارے کی فضا کوبرقرار رکھنے میں مثالی کردار ادا کیا۔یہی اسلامی تعلیمات ہیں ،مولانا راشد سومرو نے کہا کہ پوری قوم موجودہ فرسودہ نظام سے نالاں ہے اور اسلام کا عادلانہ نظام چاہتی ہے لیکن مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا طبقہ اس راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ انہوں نے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہو کیوں کہ اسے خطرہ ہے کہ اسلامی ممالک نے حقیقت میں اسلام کو اپنا لیا اور اس کے معاشی،سماجی اور سیاسی اصولوں کو دل سے نافذ کرلیا تو دنیا سے امریکی ازم کا اسی طرح جنازہ نکل جائے گا جس طرح روس کے سوشلزم کا جنازہ نکلا ہے۔ امریکہ اسلامی ممالک کے بساط سیاست پر ایسے مہروں کا بڑھاوا چاہتا ہے جو ذہنی طور پر اسلام سے باغی ہو اورامریکہ کے زرخرید غلام ہوں ،لیکن جمعیت علماء اسلام قوم کو ان سے نجات دلانے تک ان کا تعقب جاری رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.