وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی ملاقات
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے اب تک ہونیوالی پیش رفت، ملتان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم علاقائی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گزشتہ حکومتوں کی عدم توجہ اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث جنوبی پنجاب کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھتا رہا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا، مخدوم شاہ محمود قریشی
بدھ 18 ستمبر 2019 00:16
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی عدم توجہ اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث جنوبی پنجاب کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھتا رہا جن کا ازالہ اب پی ٹی آئی کی حکومت "جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ" کے قیام کے ذریعے کر رہی ہے۔
ملتان کے پارلیمینٹیرینز کے وفد نے صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے "نشتر ٹو" منصوبے کے اجراء پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ملتان میں جاری بالخصوص اور جنوبی پنجاب میں بالعموم جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے اراکین اسمبلی کو تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران ملتان میں آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس مشاورتی سلسلے کو آئندہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے ملتان سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.