سیکرٹری سماجی بہبود بلوچستان کا مختلف دفاتر کا دورہ

منگل 17 ستمبر 2019 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) سیکرٹری سماجی بہبود بلوچستان عبدالروف بلوچ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں بلوچستان محکمہ سماجی بہبود کے دفاتر کا دوروں کا آغاز کردیا ہے۔گودار سوشل ویلفیئرآفس ، لسبیلہ میں سوشل ویلفیئر آفس اور ادارہ برائے علاج و بحالی مریضان منشیات کی نئی تعمیراتی جگہ جبکہ حب چوکی میں سوشل ویلفیئر آفس کے تفصیلی دوروں کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ خضدار میں موجود محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف دفاتر کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں ڈویژ نل ڈائریکٹر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈویڑنل ڈائریکٹر ،محکمہ کے دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری سوشل ویلفئیر کو سوشل ویلفئیر لیٹیریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن اسٹاف کی کارکردگی اور مختلف سرگرمیوں کے متعلق تفِصیلی بریفینگ پیش دی گئی، جس میں 706 سے زائد معذوروں کی رجسٹریشن ،20 سے زائد غریبوں کی بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز سے علاج معالج ،پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معائنہ کیا ، 237 سے زائد قیدیوں کی ایچ بی ویکسینشن ، خضدار کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم ،20 لیٹریسی سینٹرز اور نان فارمل اسکولز فعالیت و کارکردگی ، ٹی اینڈ آر سینٹر کی کارکردگی ، 11 قیدیوں کی ایس ایس سی امتحانات میں معاونت ودیگرسرگرمیاں شامل تھی۔

اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفئیر عبدالروف بلوچ نے اسٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفئیر محکمے کے آفیسرآن و دیگر اسٹاف اسی طرح زندگی کے تمام شعبوں میں لوگوں کی معاونت و ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں تو محکمہ کا نام مزید روشن ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ کی جانب سے محکمے کے ملازمین کے اپ گریڈیشن ، پرموشن کیسنز کے لیے جہدوجہد و حتمی مراحلے کی نوید بھی سنائی۔

سیکرٹری سماجی بہبود کو یو سی سی خضدار دفتر کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پر انہوں نے 2011 میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ اس بلڈنگ کی ابتدائی رپورٹ بمعہ تخمینہ مرمت کے ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفئیر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کو ارسال کردیا گیا مگر تاحال اس سلسلے میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی اور ادارہ ہذا کا فرنیچر و دیگر سامان دھوپ میں پڑا پڑا خراب ہورہا ہے جس پر نوٹس لینے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر محمد اقبال ڈویژنل ڈائریکٹر آفس سپرنٹنڈنٹ نے بی اینڈ آر کی جانب سے بنائے گئے پی سی ون یو سی سی ، مرمت و چار دیواری رنگ و روغن کے لیے پیش کیے جن میں یو سی سی کی عمارت مرمت کے لیے 40 لاکھ روپے ،چار دیواری کے لیے 24 لاکھ روپے ، جبکہ عمارت کی رنگ و روغن کے لیے 10 لاکھ روپے لاگت کے پی سی ون شامل تھے۔اس موقع پر آفیسرآن نے سیکرٹری سماجی بہبود عبدالروف بلوچ سے بات کرتے ہوئے التماس کی کہ وہ خضدار میں ڈویژنل ئیڈ کواٹر بلڈنگ کی تعمیرات کے لیے وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر سماجی بہببود میر اسد بلوچ سے بات کریں جس کی اشد ضرورت ہے۔

جس پر سیکرٹری سماجی بہبود نے اس مسائل کو اعلی سطح پر زیر بحث لانے کی یقین دہانی کرادی۔سیکرٹری سماجی بہبود نے عبدالحکیم ڈسٹرکٹ لیٹریسی آفیسر کے ہمراہ خضدار میں چلنے والے 20 لیٹریسی سینٹر اور نان فارمل اسکولز میں چند ایک کا دورہ کرکے انکی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کلاسز میں موجودطلبا ء سے علم کی افادیت ، سینٹر میں داخلہ کے بعد کے فائدہ اور مختلف نوعیت کے سوالات جوابات پوچھے۔

اس موقع پر سیکرٹری سماجی بہبود نے نان فارمل اسکولز و لیٹریسی سینٹرز میں موجود لرنرز کی حاضر جوابی ، کاپیوں میں مختلف اسباق کی تکمیل و دیگر سوالات جوابات دینے پر رجسٹر پر اپنے اطمینان بخش تاثرات قلم بند کیے اور قلیل تنخواہ پر محنت و لگن سے کام کرنے والی ٹیچرز کی تعریف کی ۔