ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذب قوم کی پہچان ہے، انچارج ٹریفک ایجوکیشن

بدھ 18 ستمبر 2019 15:20

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذب قوم کی پہچان ہے۔روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کریں تو نہ صرف بروقت بلکہ اپنی محفوظ منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ٹریفک ایجوکیشن کے انچارج سب انسپکٹر ساجد حسین نے سپیرئیر گروپ آف کالجرز میں منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہوئیں۔ ٹریفک حادثات کی چند وجوہات تیز رفتاری، غلط اوو ٹیکنگ، بغیر لائنس گاڑی چلانا، نیند، عمر رسیدہ ڈرائیورزاور موبائل فون کا استعمال کرنا کے ہیں جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریوں اور طلباء کی اوور لوڈنگ بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کے حادثات میں صرف موٹر سائیکل سوار کا نقصان ہوتا جبکہ بڑی گاڑی جیسا کہ بس وغیرہ میں حادثات کے صورت میں کثیر نقصان ہوتا اور اگر حادثہ میں گھر کا کمانے والا فوت یا معذور ہو جائے تو پورا خاندان مصیبت میں آ جاتا ہے لہذا دوران ڈرائیونگ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضائع نہ ہو۔

روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک ایجوکیشن کے انچارج سب انسپکٹر ساجد حسین نے مزید کہا کہ عوام میں ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مصعود کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن ونگ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹریفک حادثات کو روک تھام کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ سے متعلق کورس کروائے جا رہے ہیں تاکہ شرح میں کمی لائی جا سکے اور ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مصعود کے حکم پر تیز رفتاری، غیر قانونی اسٹینڈز اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل بننے والی رکاوٹوں کے خلاف آگاہی اور خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارائی کی جائے گی۔