چیچہ وطنی، عوا م کی جان و مال کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے، آر پی او

بدھ 18 ستمبر 2019 16:00

چیچہ وطنی۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایو ں بشیر تارڈ کا پولیس لائنز میں ملازمین کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوا م کی جان و مال کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے جس کی بجا آوری کے لیے تمام دستیاب وسائل بر وئے کار لا ئے جائیں، تمام جوان اور افسران محنت ایمانداری اور جوش و جذبے سے کام کریں، اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دینے والے ملازمین کی کار کر دگی کو سراہا جا ئے گا اور فرائض میں غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کر نے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں، مظلوم کی ہر ممکن داد رسی کریں ۔تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں آ نے والے شہریوں کے مسائل کو تسلی سے سن کر فوری حل کریں ۔

(جاری ہے)

عورتوں اور معذور افراد کے مسائل کو ترجیح بنیاد پر حل کریں ۔پولیس یونیفارم کے تقدس کا ہمیشہ خیال رکھیں اور اپنے کردار اور رویہ سے پولیس کا امیج بہتر کریں، جدید ٹیکنالوجی برو ئے کار لا تے ہو ئے مقدمات کی موثر تفتیش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو جو اختیار دئیے ہیں اس کے ذریعہ مظلوموں کی مدد کرکے ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں اور ان سے دعائیں لیں، پولیس کا کام ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہو تو اسے آ گے بڑھ کر روکے اور مظلوم کی بر وقت مدد کرے ۔آخر میں انہوں نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے بار ے میں احکامات بھی جاری کیے ۔