اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 13 پروازیں منسوخ ، دعوئوں کے باوجود ٹرینوں کاشیڈول بھی بحال نہ ہو سکا

بدھ 18 ستمبر 2019 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 13 پروازیں منسوخ ہو گئیں ، مسافر ٹرینوں کی آمدورفت بھی مقررہ وقت کی بجائے گھنٹوں تاخیر کا شکار رہی۔پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303، ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اورآنے والی پرواز 584،پی آئی اے کی کرا چی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،ا ئیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405اور آنے والی پرواز 404 جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 316منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 734اور ایمرٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 623تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے حکام کے دعوئوں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول بحال نہیں ہو سکا اورمسافر ٹرینوں کے انتظار گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 4گھنٹے ،شاہ حسین 4گھنٹے 40منٹ ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 2گھنٹے ،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے جبکہ تیزگام اورملت ایکسپریس1،1گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔