Live Updates

پشاور،وزیر اعظم عمران خان کی مختصر وقت کیلئے گورنر ہائوس آمد، صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت

بدھ 18 ستمبر 2019 22:57

پشاور۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان بدھ کے روز تور خم بارڈر پر انٹی گریٹیڈ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے افتتاح کے بعد مختصر وقت کیلئے گورنر ہائوس پشاور پہنچے جہاں پر انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی موجودتھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات