فیصل آباد کے شہری 22ستمبر کو ایک نئی تاریخ رقم کریں گے،انجینئرعظیم رندھاوا

بدھ 18 ستمبر 2019 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوا نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے شہری 22ستمبر کو ایک نئی تاریخ رقم کریں گے،شہرکی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں،مزدور،وکلا، سول سوسائٹی،تاجر اور طلبہ تنظیموں کے کارکنان سمیت شہر کا بچہ بچہ پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر اور تمام سیاسی تعصبات اور وابستگیوں سے بالاتر ہو کرمظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر مارچ میں شرکت کرے گا، ضلع کونسل سے گھنٹہ گھر تک ہونے والا تاریخی مارچ تحریک پاکستان کی یاد تازہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں مزدور،وکلا، تاجر اور طلبہ تنظیموں کے نمائندہ وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کاا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔کشمیر کی بندربانٹ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،قوم کشمیرکا سودا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے ۔ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے اور کشمیر کا مقدمہ پاکستانی قوم کو لڑناہے ۔