Live Updates

یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے: عارف حمید بھٹی کے ریمارکس پر نعیم الحق کا سخت ردعمل

اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا ملے: نعیم الحق کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 ستمبر 2019 20:53

یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 ستمبر2019ء) عارف حمید بھٹی کے ریمارکس پر نعیم الحق کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔ نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔

اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا ملے‘‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہنعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا، چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو، یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے چوتھےفلور پر کمروں کے اندر جو ہو رہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا، نعیم الحق کے اوپر والے اور نیچے والے کمرے میں کون نام بدل کر رہائش پذیر ہے۔

(جاری ہے)

یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان کچھ ڈلیور کریں گے لیکن جتنا مایوس انہوں نے کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔آپ کسی گاؤں کا سروے کرلیں ،اور دیکھ لیں لوگ پچھلے سال کیسے زندگی بسر کررہے تھے اور آج کیسے زندگی بسر کررہے ہیں۔جب یہ آئے تھے پاکستان کے کتنے قرضے تھے؟ یہ ہمیشہ طعنہ دیتے تھے کہ پیپلزپارٹی نے کتنا قرضہ لیا؟ ن لیگ نے کتنا قرضہ لیا؟ لیکن انہوں نے تو70سالوں کا قرضہ ایک سال میں لے لیا ہے۔

اب نعیم الحق نے اس پر بڑے سخت الفاظ میں ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔ اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا ملے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات