ماڈ ل مویشی منڈیاں بنانے کا واحد مقصد عام کسان کو لوٹ کھسوٹ سے بچانا ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے ڈویژن میں لگائی جانیوالی تمام مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت کے لئے آنے والے افراد کو بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور کہا کہ ماڈ ل مویشی منڈیاں بنانے کا واحد مقصد عام کسان کو لوٹ کھسوٹ سے بچانا ہے وہ یہا ںاپنے دفتر میں کمپنی کے بورڈ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ایم ڈی احمد علی کے علاوہ متعلقہ افسران اور بورڈ ممبران نے شرکت کی انہو ںنے کہا کہ کسانوں اور آڑھتیوں کو چارے اور پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ٹھیکے مکمل شفافیت سے دیئے جائیں انہوںنے کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عارف والا کی منڈی مویشیاں کو کمیر سے واپس عارف والا منتقل کرنے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے عارضی طور پر کمیر منتقل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :