مقررہ وزن کی حد سے زائد لوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویزلودھراں

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ20سہیل افضل نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ حادثات کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے مقررہ وزن کی حد سے زائد لوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس احمد ارسلان ملک اور سیکٹر IIکمانڈر ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت ٹرانسپورٹ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمن آفیسر انسپکٹر خالد حسین قریشی، آپریشنل آفیسر انسپکٹر اکرم کھوکھر بھی موجودتھے۔ بیٹ20کمانڈر سہیل افضل نے ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف سخت کاررروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان مقررہ وزن کی حد کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نیشنل ہائی ویز سے آف روڈ بھی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :