سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کی ضمانت منظور کر لی

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:35

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کی ضمانت منظور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کورہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کوجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ آصف ہاشمی کو بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔

سماعت کے دوران سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کے وکیل عرفان قادر نے پیش ہوکرعدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ نیب نے دوسال قبل میرے موکل کوکرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد سے وہ اب تک جیل میں ہے، اب دو سال بعد ضمانت پررہائی کیلئے قانونی جواز بنتا ہے۔ عدالت نے فاضل وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کی ضمانت منظورکرلی۔