جیکب آباد میں 1915سے قائم گھوڑا فورس ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) جیکب آباد میں 1915سے قائم گھوڑا فورس ختم کرنے کا فیصلہ ،11اعلی نسل کے گھوڑے کراچی منتقل کی تیاری ،16رکنی عملے کو لائین میں رپورٹ کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اسپیشل فور س گرائونڈ پر 1915سے قائم گھوڑا فورس کو ڈی آئی جی سائوتھ کراچی کے حکم پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے گھوڑا فورس کی اعلی نسل کی11گھوڑے کراچی منتقل کرنے کے بھی احکامات مقامی عملے کو دے دیئے گئے ہیں اس حوالے سے گھوڑا فورس کے انچارج سرفراز علی نے اسکی تصدیق کی ہے گھوڑا فورس کی نگرانی کے لئے مقرر ایک سب انسپکٹر ،6ہیڈ کانسٹیبل ,تین سینس (خدمتگار)سمیت چھ اہلکاروں کل 16کے عملے کو لائین میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،گھوڑا فورس جنر جان جیکب کے دور میں قائم کیا گیا یہاں گھوڑا فورس کا ٹریننگ سینٹر بھی تھا گھوڑا فورس پولیس کاروائی کے ساتھ ساتھ شہر میں گشت بھی کرتی تھی علاوہ ازیں گھوڑا فورس کے گھوڑے ثقافتی نمائش اور اہم شخصیات کی استقبال میں بھی لائے جاتے تھے جبکہ گھوڑوں کے ذریعے شہباز ائیر بیس کی چاروں اطراف سے نگرانی بھی کی جاتی تھی جو اب گھوڑا فورس کے ختم ہونے کے باعث نہیں ہو سکے گی

متعلقہ عنوان :