شعیب ملک کو کھانے میں پاستا پسند ہے،امام الحق خوراک کے انتخاب میں محتاط رہتے ہیں ‘نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایگزیکٹو شیف کی گفتگو
انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہیں ،وزیراعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنا کھانا کھلانے کی خواہش ہے
جمعرات 19 ستمبر 2019 20:44
(جاری ہے)
ایگزیکٹو شیف پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کھانے میں پاستا بہت پسند ہے۔
ان کی فرمائش پر انہیں گرین چلی سے بنا پاستا پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک این سی اے میں تیار پکوان کے معترف ہیں۔ کاظم حسین نے کہا کہ این سی اے میں موجود غیرملکی کوچز کے لیے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ لزانیہ اور پاستا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ کاظم حسین نے واضح کیا کہ خوراک کی تیاری میں کھلاڑیوں کے لیے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزا کی خاص مقدار کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ کاظم حسین نے کہا کہ دراز قد محمد عرفان خوش خوراک ہیں تاہم امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق دوپہر کے کھانے میں پھل اور دہی پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ کاظم حسین نے کہا کہ وہ انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہیں مگر ان کی خواہش وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی کو کھانے کھلانے کی خواہش ہمیشہ رہے گی۔کاظم حسین دیگر 9 اراکین کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کچن میں ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی، قذافی اسٹیڈیم اور پی سی بی کے پکوان سے متعلق دیگر تمام معاملات دیکھنے والے کاظم حسین کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل تمام اراکین ان کے جانشین بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایگزیکٹو شیف پی سی بی نے واضح کیا کہ ان کے پاس جدید مشینری موجود ہے۔ جس کی مدد سے یہاں عالمی معیار کے مطابق پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ کاظم حسین نے کہا کہ انہیں فاسٹ فوڈ اور کانٹینٹل پکوان بنانے میں مہارت حاصل ہے۔ وہ اپنے کھانے خود بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پکوان دلفریب بنانے کے لیے اس کی ظاہری نفاست بھی ضروری ہے۔ ملک اور بیرون ملک ملازمتیں کرنے والے کاظم حسین نے 2006 میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایگزیکٹو شیف کی حیثیت سے انٹرویو دیا۔ ایگزیکٹو شیف کی تعیناتی کے لیے آنجہانی کوچ باب وولمر، سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان ا ور ذاکر خان سمیت 9 رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ عہدے کے لیے 40 سے زائد امیدواروں نے ٹرائل دئیے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.