نیب کا احسن اقبال کو گرفتار کرنے کا فیصلہ‘ چھ ارب کرپشن کرنے کا الزام

نارووال میں سپورٹس سٹیڈیم کے نام پر کرپشن کے ریکارڈقائم کر دیئے‘ وزارت میں ذاتی نوکروں کو بھی اعلیٰ عہدے دیئے‘ نیب تحقیقات میں انکشافات

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:24

نیب کا احسن اقبال کو گرفتار کرنے کا فیصلہ‘ چھ ارب کرپشن کرنے کا الزام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کیخلاف چھ ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ تحقیقات میں اربوں روپے کی کرپشن‘ بددیانتی‘ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور قومی فنڈز کی لوٹ مار کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال کیخلاف کرپٹ پریکٹس کے ثبوت ملنے کے بعد گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے اور انہیں اگلے چند دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیب نے حکومت کو پہلے ہی احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت دے چکی ہے۔ احسن اقبال نے چھ ارب روپے اپنے آبائی ضلع نارووال میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کے نام پر ہڑپ کر چکے ہیںقومی فنڈز اپنے آبائی حلقہ انتخاب میں خرچ کرنا شدید قسم کی بددیانتی کی مثال ہے حالانکہ نارووال سے زیادہ آبادی والے شہر دیگر حصوں میں بھی موجود ہیں لیکن احسن اقبال نے ذاتی مفادات کے لئے نارووال میں یہ منصوبہ بنایا تاکہ وہ انتخابات میں ایسے ایشو بنا سکیں۔

(جاری ہے)

نارووال سٹیڈیم کی تعمیر میںقواعدو ضوابط کی شدید خلاف ورزی کی گئی اور من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ نیب تحقیقات میں نامکمل عمارت میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا ہے جبکہ ڈیزائن میں بھی تبدیلی ہے خود کو قابل لکھنے والے احسن اقبال بھی اب کرپشن کے بادشاہ نکلے ہیںجب وزیر تھے تو اقرباء پروری کی انتہاء کر دی اور اپنے ذاتی نوکر نیازی کو وزارت منصوبہ بندی میں اہم عہدہ دیاجبکہ ایک رشتہ دار کو ہاکی فیڈریشن کی سربراہی دلوائی جس پر سابق وزیراعظم جمالی نے قومی اسمبلی میںآواز بلند کی تھی۔