:راولپنڈی:پولیس نے ڈوپلیکیٹ ریموٹ چابیاں بنا کر گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

[ مسروقہ گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹس بر آمدکر لی ہیںسی پی او نے گینگ کے تمام ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پولیس نے ڈوپلیکیٹ ریموٹ چابیاں بنا کر گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹس بر آمدکر لی ہیںسی پی او نے گینگ کے تمام ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیاایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق22اگست کو تھانہ مورگاہ سے چوری ہونے والی گاڑی کا سراغ لگاتے ہوئے فیصل آباد سے عثمان اور حسنین نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے گرفتار ملزم عثمان جعلساز ’’مانی گینگ‘‘ کا سرغنہ ہے ،ملزمان سے پولیس نے مسروقہ گاڑی اور کئی جعلی نمبر پلیٹس بر آمد کر لیں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ان کے دوسرے ساتھی ڈوپلیکیٹ ریموٹ چابیاں بناکر گاڑیاں چراتے تھے وہ ان سے مسروقہ گاڑیاں خریدتے تھے سی پی او نے کہا کہ کسی قسم کی قانون شکنی سہولت کاروں کے بغیر ممکن نہیںاس گینگ کے سہولت کار یقیناً ہوں گے جو گاڑیوں کی ریموٹ چابیاں بنانے ،انہیں چوری کرنے اور انہیں فروخت کرنے میں معاونت کرتے ہوں گے ان سب سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے ۔