احد رضا میر کی سجل علی کے ساتھ فلم کرنے کی تردید، ’’ہم پلس تم:ایک دوسرے کے لیے‘‘ ٹی وی کمرشل ہے

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اداکار احد رضا میر نے سجل علی کے ساتھ فلم میں کام کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کیا گیا جس بارے کہا گیا کہ سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ ’’ہم پلس تم:ایک دوسرے کے لیے‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ، جس پر احد رضا میر نے کہا کہ وہ دونوں کسی فلم پر کام نہیں کر رہے بلکہ وہ ایک ٹی وی کمرشل کا فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں اور جس برانڈ کے لیے انہوں نے فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اس کا پوسٹر فلم کے جیسا ہو، اس لیے شائقین کو لگا کہ ہم دونوں کوئی فلم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :