دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحا ل

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد95700 کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 14500 کیوسک اور اخراج14500 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15900 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد36500 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد151600 کیوسک اور اخراج143200 کیوسک،چشمہ آمد 154600کیوسک اور اخراج150000 کیوسک، تونسہ آمد158900 کیوسک اور اخراج132000 کیوسک، پنجند آمد21200 کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک،گدو آمد 138000کیوسک اور اخراج 113800کیوسک، سکھر آمد 91100 کیوسک اور اخراج37600 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد53400کیوسک اور اخراج 17600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1541.44 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.560 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1218.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.597 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔