ہارون آبادسمیت ضلع بھر میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ہارون آبادسمیت ضلع بھر میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع ۔کپاس کی فصل ر سفید مکھی سمیت لشکری و گلابی سنڈی کا حملہ ہو ا تھا لیکن محکمہ زراعت کی بروقت مداخلت پر کپاس کی تمام بیماریوں کو کنٹرول کر لیا گیا اور کسان کو امسال بھر پور پیداوار حاصل ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں امسال کپاس کی550000ایکڑ رقبہ پر کپاس کی شاندار فصل موجود ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع بہاولنگر چوہدری مقصود احمد نے میڈیا نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال ضلع بھر میں تقر یبا 550000ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کا شت کی گئی ہے اور اس وقت کپاس کی حالت انتہائی اچھی ہے ۔

(جاری ہے)

کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ ہوا تھا لیکن محکمہ زراعت توسیع بہاولنگر کے فیلڈ سٹاف کے مفید مشوروں اور کسانوں کے بروقت سپرے کی وجہ سے سفید مکھی پر قابو پالیا گیا جبکہ باقی کپاس کی بیماریاں بھی مکمل کنٹرول میں ہیں جبکہ اس وقت کپاس کی فصل سفید مکھی چست تیلے اور گلابی سنڈی کے حملے سے بھی محفوظ ہے اور فصل کی حالت تسلی بخش ہے مزید برآں محکمہ زراعت کا عملہ کسانوں کی راہنمائی کے لیئے ہمہ وقت فیلڈ میں مصروف عمل ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی شک نہیں کہ کپاس کی فصل کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے کاشتکار حضرات کپاس کی فصل کو بروقت پانی لگائیں اور محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ بھی کپاس کی پیسٹ سکا ئو ٹننگ کر رہا ہے لیکن کاشتکار خود بھی فصل کی پیسٹ سکا ئوٹننگ جاری رکھیں تا کہ کسی بھی آمدہ بیماری سے فصل کو بچایا جا سکے اور بھر پور پیداوار حاصل کی جا سکے

متعلقہ عنوان :