مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر اظہار تشویش

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی صحت کی وزارتوں کو اس مرض کے سدباب کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چار ہزار سے زائد ڈینگی مریضوں کی موجودگی انتہائی تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں ڈینگی کے 7 ہزار مریض رجسٹر ہوئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی صحت کی وزارتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مرض کے سدباب کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔