لوئر دیر،میدان کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیورکونامعلوم مسلح افراد نے کار چھیننے کے بعد قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) لوئر دیرمیدان کے رہائشی راحت اللہ نامی ٹیکسی ڈرائیور سے ترناب خیشکی کے مقام پر نامعلوم افراد جوکہ ایک شخص اورتین خواتین پر مشتمل تھے نے xlyموٹر کار نمبر 575اسلام آبادچھین کر بے دردی سے قتل کرکے لاش پھینک دی گئی، جسکی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لوئر دیر روانہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے ایک ماہ قبل بھی ادینزائی کتیاڑی کے ڈرائیور عمر خان کو بھی اسی طرح چارسدہ میں بے دردی سے قتل کیاگیاتھا ،جس کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہیں کیاجاسکا۔