پتوکی ،سرائے مغل میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے نوسالہ بچی سویرا کو اغوا کر لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:02

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پتوکی کے نواح سرائے مغل میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے نوسالہ بچی سویرا کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے ۔تھانہ سرائے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال بچی بازیاب نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواح سرائے مغل میں رہائش پذیر محمد عارف کی نوسالہ بیٹی سویرا دوکان پر سودا سلف لینے کیلئے گئی اس دوران دو موٹر سائیکل سوار ملزمان محسن اور شمع آے اور بچی کو اٹھایا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہوگئے بچی کے والد محمد عارف تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ اندراج کے لئے تحریری درخواست دے دی اور تھانہ سرائے مغل پولیس نے دونوں ملزمان محسن اور شمع کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تا حال تھانہ سرائے مغل پولیس بچی کو بازیاب نہیں کرواسکی۔

متعلقہ عنوان :