صدر مملکت کے نامزد 2 الیکشن کمیشن اراکین کا حلف لینے سے انکار آئین سے متصادم ہے ، امان اللہ کنرانی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن کے 2 نئے اراکین کا حلف لینے سے انکار کردیا تھا کہ یہ آئین سے متصادم ہے۔ انہوں نے پٹیشن دائر کی ہے جس میں سی ای سی سردار محمد رضا کی جانب سے نئے اراکین کا حلف اٹھانے سے انکار پر سوال اٹھائے گئے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ یو اے ای میں پہلی بین الاقوامی عرب نوجوان ماڈل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھے لہذا ان کے پاس پٹیشن کی کوئی کاپی نہیں۔

تاہم ان کے اے او آر نے کہا کہ میں نے صرف پٹیشن پر دستخط کیے ہیں تاکہ اسے جمع کروایا جاسکے لیکن نقل ان کے پاس بھی موجود نہیں تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس سی بی اے کے سیکریٹری عظمت اللہ چوہدری نے اس پٹیشن سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امان اللہ کانرائی نے بحیثیت سپریم کرٹ بار ایسوسی ایشن صدر نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایسوسی ایشن کا نہ ہی کوئی اجلاس بلایا گیا اور نہ ہی درخواست کی منظوری کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی نے کوئی قرارداد منظور کی۔تاہم اس بارے میں ایک سینئر وکیل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ پٹیشن امان اللہ کانرائی کے ذریعے ایک فریق کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔