سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، 26 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے

بابو سر ٹاپ کے پاس بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، ریسکیو ٹمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 11:32

سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، 26 افراد ..
چلاس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22ستمبر2019ء) سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بابو سر ٹاپ کے پاس بس پہاڑ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ چٹان سے ٹکر اکرکھائی میں جاگری۔اس افسوسناک حادثے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کو گھر سے بلا لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بابوسرٹاپ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :