وزیراعلی سندھ کا صفائی مشن، کراچی کا دورہ، مخالفین پر سیوریج لائنیں بلاک کرنے کا الزام
جو کام بلدیاتی اداروں کو کرنا تھا وہ سندھ حکومت کر رہی ہے، جو بھی پتھر گٹروں میں ڈال رہا ہے، وہ شہر اور شہریوں کا دشمن ہے، مراد علی شاہ
اتوار 22 ستمبر 2019 19:35
(جاری ہے)
لیاری میں ڈی آئی جی سی آئی اے کے دفتر کے باہر موجود کچرہ پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا اور حکام کو فوری کچرہ اٹھانے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے مچھر کالونی ہاکس بے روڈ اور مشرف کالونی کا دورہ بھی کیا۔ صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔بھینس کالونی پہنچنے پر جیالوں نے وزیراعلی کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہاکہ اداروں کا کام ہمیں کرنا پڑ رہا ہے۔مراد علی شاہ نے مخالفین پر سیوریج لائنوں میں پتھر پھینکنے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو صاف ستھرا کر کے متعلقہ ڈی ایم سیز کے حوالے کریں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ہالٹ، کالا بورڈ اور ملیر 15 کے علاقوں میں سیوریج کا معائنہ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر میں گٹر سے صفائی کے دوران بھاری پتھر نکلے ہیں۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے اکرم نے یہاں دھرنا دیا تھا، لوگوں کا خیال ہے کہ اس وقت یہاں گٹر میں پتھر ڈالے گئے ہوں گے۔وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر صوبائی وزرا بھی انکے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.