ایران، خطے کی کشیدگی کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں منصوبہ پیش کریگا، ایرانی صدر حسن روحانی

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

ایران، خطے کی کشیدگی کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں منصوبہ پیش کریگا، ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے منصوبہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر اپنے جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہاکہ اس سال تہران خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کے مطابق ایران خلیج فارس اور بحیرہ امان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات کرسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ غیر ملکی فورسز کی خطے میں موجودگی تیل اور اس کی ترسیل میں عدم تحفظ پیدا کرے گی۔حسن روحانی نے کہا کہ ہم ان کی طرح نہیں ہیں جو دوسروں کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی ہم کسی کو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت دیں گے۔