زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا، شائستہ لودھی
سابق شوہر بہت اچھے انسان اور بہترین باپ تھے لیکن کبھی کبھی دو اچھے لوگوں کے درمیان بن نہیں پاتی
پیر 23 ستمبر 2019 12:46
(جاری ہے)
شائستہ لودھی نے اپنے دوسرے شوہر عدنان کو بھی بہترین انسان قرارد یتے ہوئے کہا کہ عدنان ان کے کزن تھے لہذٰا ان کے بچوں کو ان کے دوسرے شوہر کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ اب تو معاملہ یہ ہے کہ ان کے بچے ان سے زیادہ ان کے شوہر کے قریب ہیں۔
شائستہ نے اپنے شوہر کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہ شادی سے پہلے وہ اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کررہی تھیں لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ ان کی خود کی شادی عدنان سے ہوگئی۔ شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔اپنے مارننگ شو کے سفر کے بارے میں شائستہ نے کہاکہ مارننگ شو کے دوران اکثر وہ اسی حلیے میں اپنے بچوں کے اسکول چلی جایاکرتی تھیں جس سے ان کے بچوں کو سخت چڑ ہوتی تھی۔ یہاں تک کہ ایک دن ان کی بیٹی نے کہا کہ آپ اسکول میں کسی کو مت بتانا کہ آپ مارننگ شو کرتی ہیں جسے سن کر شائستہ حیران رہ گئیں اور کہا کیوں نہ بتاؤں کیا مارننگ شو کی میزبانی کرنا اچھا کام نہیں ہے۔شائستہ نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کو اس بات سے بہت چڑہوتی تھی کہ میں مارننگ شو میں شادیاں کراتی ہوں اور وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ یہ کیا ہر وقت شادیاں کراتی رہتی ہیں۔ شائستہ کا کہنا تھا کہ اس دوران میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی تھی کیونکہ میرے پاس وقت نہیں ہوتا تھا لیکن اب جب سے مارننگ شو سے علیحدگی اختیار کی ہے میرا میرے بچوں کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوگیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.