سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا پوسٹر جاری

ْفلم میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان اہم کرداروں میں نظر آئیں گے بوسان فلم فیسٹیول کا آغاز رواں سال 3 اکتوبر سے ہوگا جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا

پیر 23 ستمبر 2019 12:46

سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا پوسٹر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان کے نامور ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی اگلی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا۔اس فلم کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے مداح طویل عرصے سے بیتاب تھے اور اب اس کے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ مل رہی ہے۔فلم کے پہلے پوسٹر میں ایک بزرگ شخص ہاتھ میں تسبیح لیے موجود ہے۔

پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ’’زندگی تماشا‘‘ کا ورلڈ پریمیئر بوسان فلم فیسٹیول میں ہوگا جبکہ اس فلم کا آخری پوسٹر بھی جلد سامنے آئے گا۔خیال رہے کہ بوسان فلم فیسٹیول کا آغاز رواں سال 3 اکتوبر سے ہوگا جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔فلم ’’زندگی تماشا‘‘ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سرمد کھوسٹ اپنی فلم میں خود بھی ایک مختصر کردار نبھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب میں ہوئی ہے۔ہدایت کار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سمیعہ ممتاز کے کردار کا پوسٹر بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سمیعہ اس فلم میں فرخندہ نامی خاتون کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ’’زندگی تماشا‘‘ کے علاوہ سرمد کھوسٹ کملی نامی فلم میں بھی مصروف ہیں، جس میں صبا قمر مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں۔