شیخ رشید کی پوتی انتقال کر گئی

شیخ رشید کی پوتی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد کیا گیا، آج ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 ستمبر 2019 14:01

شیخ رشید کی پوتی  انتقال کر گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2019ء) : وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی گذشتہ روز انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی پوتی، شیخ شاکر شفیق کی بیٹی اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، اراکین پارلیمنٹ، تاجروں اور وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کی۔ نماز جنازہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، دارالعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ،ترجمان لال حویلی شیخ امین، انجمن تاجران راولپنڈی سٹی و کینٹ کے عہدیداران اور تاجروں کی کثیر تعداد کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لیےآج نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :