چارسدہ، بین الاضلاع کار سنیچنگ گینگ کی چار خواتین سمیت8ملزمان گرفتار
ملزمان ٹیکسی ڈرائیوروں کو لڑکیوں کے ذریعے ورغلا کر اغوائیگی کے بعد قتل کرتے، قبضہ سے دو گاڑیاں ،واردات میں استعمال شدہ پستو ل برآمد
پیر 23 ستمبر 2019 20:02
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان کو واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔
ڈی آئی جی مردان کی ہدایت پر چارسدہ پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کے ذریعے مختلف اہداف کو شارٹ لیز کرتے ہوئے سرولنس شروع کی اور آپریشن ٹیم کے ذریعے پکڑ دھکڑ شروع کی اور قلیل مدت میں واقعات کو ٹریس کرکے دونوں واردات میں چھینی گاڑیوں کو برآمد کرکی8 ملزمان کو گرفتار کیا ، گرفتا ر ملزمان میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان اپنے خاندان کے نوجوان لڑ کیوں کے ذریعے ٹیکسی ڈرائیوروں کو ورغلا کر راستے میں اغواء کرکے اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے قتل کرتے تھے۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پہلے واردات میں امجد علی اور اس کی بیوی شاہ بیگم ، مرکزی ملزم صدیق اللہ ، کامران اور مستری اعجاز کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ دوسری واردات میں ملوث عائشہ زوجہ عمر فاروق، مسماة مکینہ دختر سمیع اللہ اور شیبہ دختر بختیار گل ساکن سردریاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے دونوں واردات کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ واردات میں چھینی گئی دو گاڑیاں اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.