صوبے میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں‘یاسمین راشد

ْپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں پنجاب میںا سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم متعارف کروا کر صحت کے شعبہ میں نئی تبدیلی لائیں گے‘وزیر صحت پنجاب

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:04

صوبے میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں‘یاسمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں، صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔پنجاب کے 28اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو ان کا حق دیاہے۔سابق حکومتوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہپنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

صوبے میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔پنجاب میںا سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم متعارف کروا کر صحت کے شعبہ میں نئی تبدیلی لائیں گے۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفراور ڈی سی راولپنڈی نے اجلاس میں راولپنڈی سمیت گردونواح کے علاقوں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔