بنوں پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن ، اشتہاری ملزمان سمیت 51مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:59

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) بنوں پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان سمیت 51مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ڈی پی او یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر بنوں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گھیرا تنگ کرلیا سرچ آپریشن کے دورا ن 6اشتہاری ملزمان اور 45مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 4کلاشنکوف،4بندوق،13پستول ،1کالاکوف ،سینکڑوں کی تعدا د میں مختلف بار کے کارتوس اور بھاری مقدارمیں اچھی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی اسی طرح سٹی پولیس نے کارروائی کے دورا ن 5قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :