فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ،گٹکا کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دئیے گئے

منگل 1 اکتوبر 2019 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کریک ڈائون کرتے ہوئے بیرون ممالک سے اسمگل شدہ اور ممنوعہ گٹکا کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 گٹکا کے پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دئیے ۔

(جاری ہے)

لاہورزون سے 1 لاکھ 67 ہزار 143، راولپنڈی زون سے 1 لاکھ 49 ہزار223 جبکہ ڈی جی خان سے 45 ہزار 740 گٹکا پیکٹس برآمدکئے گئے ۔ برآمد شدہ گٹکا پیکٹس مختلف پان شاپس،کریانہ سٹورز اور گوداموں میں چھپائے گئے تھے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ قانون کے تحت صوبہ بھر میں ہر قسم کے گٹکا کی فروخت پرمکمل پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی اوربار بارگٹکا فروخت کرنیوالے دوکانداروں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :