Live Updates

حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے ، مدت پوری کریگی ‘ مومنہ وحید

جمعرات 3 اکتوبر 2019 13:29

حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے ، مدت پوری کریگی ‘ مومنہ وحید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے ،ا پوزیشن سمجھتی ہے کہ اگر عمران خان نے اسی طرح جرات اور دلیری سے اقدامات کئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اس لیے اپوزیشن حکومت کے خلاف روز نئی سازش تیار کرتی ہے اور اس سازش میں مولانا فضل الرحمان پیش پیش ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی ،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اورعوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں مولانا فضل الرحمان اقتدامیں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :