اسلام آباد ہائی کورٹ نے عرفان صدیقی کے خلاف مقدمہ کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔اس موقع پر عرفان صدیقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، درخواست کے فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل کی جائے۔عدالت نے تھانہ رمنا کے ایس ایچ او، تفتیشی آفسر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب لیا اور سماعت 22 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔