دل کے امراض کی بڑی وجوہات میںتمباکونوشی ‘مرغن کھانے اورموٹاپاشامل ہیں،ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرغلام شبیری

جمعہ 4 اکتوبر 2019 15:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورکے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرغلام شبیریزدانی نے کہاہے کہ دل کے امراض میں مبتلاء افرادکی تعدادمیں روزبروز اضافہ ہورہاہے جس کی بڑی وجوہات میں سستی کاہلی پر مبنی زندگی‘ جسمانی ورزش سے دوری‘تمباکونوشی ‘مرغن کھانے‘ خون میں چربی ‘بلڈپریشراورموٹاپاشامل ہیں ‘دل کے امراض سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ تمباکونوشی اورمرغن کھانوں سے پرہیزکیاجائے ‘سبزیوں اورپھلوں کا استعمال زیادہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایشیاء میں سب سے زیادہ افراددل کا دورہ پڑنے سے مرجاتے ہیں‘دل کے دورہ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہفتے میں کم ازکم اڑھائی گھنٹے ورزش کی جائے اورہلکی پھلکی ورزش کو زندگی کا معمول بنائیں مگر اس کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے ۔