وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں،
ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا، عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا سکردو میں جلسہ سے خطاب
جمعہ 4 اکتوبر 2019 16:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکردو کے عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہوں اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات آئندہ پانچ سالوں میں دکھائی دیں گے اور کوئی گلگت بلتستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔
سکولوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے انتخابی منشور کا حصہ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور ملکی استحکام پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے جس کے لئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو اور کوئی عوامی پیسہ لوٹ نہ سکے۔ ہر مرد وخواتین کو یکساں انصاف میسر آئے اور جو وعدے ہم کر رہے ہیں وہ ضرور پورے کریں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا ماضی کے حکمران نہیں چاہتے تھے کہ آپ کے بچے انجینئر اور ڈاکٹر بنیں، ہم یہاں عالمی معیار کی یورنیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی پید اکرنے کے وسائل موجود ہیں لیکن یہاں کے عوام کو بجلی کی سہولت سے محروم رکھا گیا۔ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بجلی کے منصوبے لگائے گی جس کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خلوص نیت کے ساتھ آپ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ ماضی کے یہاں کے منتخب نمائندوں نے آپ کے علاقے کو وہ سہولیات فراہم نہیں کیں جو آپ کا بنیادی حق تھا اور یہاں کے عوام کو بنیادی حقوق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سکردو کے عوام بھی سی پیک سے مستفید ہوں گے اور اس علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور معدنیات کے ذخائر سے مالا مال خطے کو محروم نہیں رہنے دیں گے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے دم لیںگے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، سیاسی کارکنوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے جلسہ عام میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.