ڈی ایچ کیوسمیت تمام تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈز قائم کئے جاچکے ہیں‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے بتایا کہ ڈی ایچ کیوسمیت تمام تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈز قائم کئے جاچکے ہیںجبکہ شہر کے پندرہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پانچ پانچ بیڈز کے وارڈز مختص کردیئے ہیں جہاں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو رہاہے جبکہ تمام اے سی صاحبان بھی روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ ضلع بھر میں ساڑھے پانچ سو سرولینس ٹیمیں کام کر رہی ہیں او راب تک 18لاکھ سے زائد گھروں اور 60ہزار کے قریب آ وٹ ڈور مقامات کی سرولینس کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں پانچ ہزار کے قریب لاروا کے مشتبہ مقامات پائے گئے جن میں سے 95مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔ مشتبہ مقامات کی جیوٹیگنگ بھی کی گئی جبکہ تمام مقامات کے گردونواح کے پچاس گھروں پر سپرے بھی کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :