Live Updates

مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، عمران خان

مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے، اصلاحات سے طلباء سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:42

مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے،اصلاحات سے طلباء سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے۔ مدارس اصلاحات پرمولانا بہت پریشان ہیں۔اصلاحات سے طلباء سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ اس موقع پرارکان نے مشورہ دیا کہ مولانا کوچاہیے آزادی مارچ کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آجائیں تاکہ قوم پر مولانا کے مذموم سیاسی مقاصد عیاں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعون نے نجی ٹی وی سے  گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تتربتر ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ سیاست اور منافقت کر رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا سیاسی چیلنج درپیش نہیں جو حکومت کے لئے باعث پریشانی ہو۔ وزیر اعظم عمران خان آج بھی مقبول ترین رہنما ہیں اور عوام کے مفاد کے لئے قومی بیانیہ کو آگے لانے کے لئے سیاسی محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث معیشت کے مضبوط ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منگائی پر قابو بانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے مثبت اثرات عوام کو منتقل کئے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات