مرسی کور، میری ایڈیلیڈ پروسی سنٹر اور محکمہ صحت کوٹلی کے تعاون سے سہرمنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 6 اکتوبر 2019 17:35

کوٹلی اے جے کے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) مرسی کور، میری ایڈیلیڈ پروسی سنٹر اور محکمہ صحت کوٹلی کے تعاون سے سہرمنڈی میں فری میڈیکل چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر عرفان اشرف، ڈاکٹر حسنین بخاری، چوہدری محمد یوسف نے ٹی بی اور دیگر امراض کے مریضوں کا معائنہ اور فری چیک اپ اور ٹیسٹ کیے ۔ عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے فری میڈیکل کیمپ میں اپنا طبی معائنہ کروایا مفت ادویات لیں اور ٹی بی کے مشتبہ مریضوں کو بالخصوص چیک کیا گیا اور ان سے ٹیسٹ بھی موقع پر ہی لیے گئے ۔

ایڈیشنل ڈی ایچ او آفس کے عملہ میں عامر رضا، واصف علی اور اعتزاز احمد نے کیمپ کے انعقاد میں تکنیکی معاونت فراہم کی اس موقع پر محکمہ صحت سے محمد جاوید ، انیس احمد ، تاشفین لیاقت اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے انعقاد سے قبل بروز جمعرات پبلک پرائیویٹ مکس ٹی بی کنٹرول پروگرام کوٹلی کے سپروائزر ز واصف علی اور اعتزاز احمد نے سہر منڈی گائوں کا وزٹ کیا اور محکمہ صحت کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے اراکین سے میٹنگ کی جس میں شرکاء کو ٹی بی مرض کی ممکنہ علامات یعنی دو یاد دو سے زائد ہفتوں کی کھانسی ۔

وزن کا اچانک کم ہونا، شام یا رات کو ہلکا ہلکا بخار اور بخار کے ساتھ پسینہ کے بارے میں آگاہ کیا نیز سہر منڈی کی لیڈی ہیلتھ سپروائزر ، لیڈی ہیلتھ وزٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو بتایا کہ وہ فری میڈیکل چیسٹ کیمپ میں ٹی بی کے مشتبہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو لائیں تا کہ ٹی بی جیسی موذی بیماری کی تشخیص و علاج معالجہ اور ٹی بی کنٹرول کی جا سکے ۔ عوام علاقہ نے کیمپ کے انعقاد اور فری میڈیسین کی فراہمی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔