خیرپور کے علاقے پیرجوگوٹھ میں ٹیلی فون دفتر کے سامنے نصب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے محنت کش کی دو بھینسیں ہلاک

اتوار 6 اکتوبر 2019 22:00

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) خیرپور کے علاقے پیرجوگوٹھ میں ٹیلی فون دفتر کے سامنے نصب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے محنت کش بشیر لوڈھو کی 2 قیمتی بھینسیں ہلاک ہوگئی واقعے کے خلاف شہریوں نے سیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مزدور بشیر لوڈھو کی 2 بھینسیں بجلی کے کھمبے کے کرنٹ سے مری ہیں کا ہرجانہ سیپکو پیرجوگوٹھ کے ایس ڈ او ادا کرے کیوں کہ وہ ہی یہاں کا بوس ہے ان کی عملے کو بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے کی اطلاع دینے کے باوجود وہ نہیں آئے اگر وہ شکایت وصول ہوتے ہی بجلی کے کھمبے میں آںے والے کرنٹ ختم کردیتے تو محنت کش بشیر لوڈھو کو 10 لاکھ روپے کی قیمتی بھینسوں کی ہلاکت نہ ہوتی انہوں نے چیئرمین واپڈا،سی او سیپکو سمیت دیگر حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :