Live Updates

وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے سلسلے میں نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے درخواستیں 15 اکتوبر تک وصول کی جائیں گی‘

قرعہ اندازی 21 اکتوبر کو ہوگی ، ڈائریکٹر زراعت

پیر 7 اکتوبر 2019 19:12

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لئے گندم کے کاشتکاروں سے درخواستیں 15 اکتوبر تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 21 ۔اکتوبر کو ہو گی ۔ ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے شرائط و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے لئے اخراجات زیادہ سے زیادہ 11 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع ) اور زراعت آفیسر ( توسیع ) کے دفاتر سے مفت حاصل کرنے کے علاوہ ویب سائٹ www.agri.punjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں نیز فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی ۔ انہوںنے بتایا کہ درخواستیں ضلع کی سطح پر جمع اور قرعہ اندازی ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں 5 سے 12.5 ایکٹر ‘بارانی علاقوں میں 25 ایکٹر تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہونگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات