ایمریٹس نے ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بچوں کے لئے کارنیول کا انعقاد کیا

ایمریٹس نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج میں ایک تفریحی کارنیول کا انعقاد کیا، ایس او ایس اسلام آباد میں دنیا کی سب سے بڑی غیر منافع بخش تنظیم ہے

پیر 7 اکتوبر 2019 18:26

ایمریٹس نے ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بچوں کے لئے کارنیول کا انعقاد کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء) ایمریٹس نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج میں ایک تفریحی کارنیول کا انعقاد کیا، ایس او ایس اسلام آباد میں دنیا کی سب سے بڑی غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ کارنیول ادارے میں رہائش پذیر 120 بچوں کے لئے منعقد کیا گیا تھا جو یتیم ہیں یا ان کے اہل خانہ نے انھیں وہاں چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)


ایمریٹس کے نائب صدر پاکستان جبار العظیبی نے بچوں کے ساتھ یہ دن گزارا، جنھوں نے جادوئی شو، فیس پینٹنگ، کارٹون کرداروں اور ایک جمپنگ قلعے سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے ایئر لائن کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس پروگرام اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے حصہ لیا۔
العظیبی نے کہا ''ایمریٹس خاص طور پر اپنی نیٹ ورک کی پوری منزلوں، بشمول پاکستان میں پسماندہ بچوں اور برادریوں کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ ہر بچہ خوشی کا مستحق ہے اور ہمارا کارنیوال نے یہاں بسنے والے بچوں کے لئے مسکراہٹیں لانے کی کوشش کی ہے۔