صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں ایل ڈبلیوایم سی نے مختلف علاقوں میں خصوصی کیمپ لگائے

عوام کوڑا کرکٹ گلی کوچوں میں پھینکنے کی بجائے قریبی کوڑے دان میں پھینکیں ،سینئرمینجرآپریشن مرتضیٰ چودھری کی گفتگو

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:02

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) شہر میں صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے دوران لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینئرمینجرآپریشن زون 2محمدمرتضیٰ چودھری کی نگرانی میں لاہورکے مختلف علاقوں میں خصوصی کیمپ لگائے ،محمدمرتضیٰ چودھری خود اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ،اس موقع پر سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ چودھری نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، ہم اپنی مدد اآپ کے تحت صاف ستھرا ماحول اپنا کرخود کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

صفائی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہر شہری کو اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہئے۔اس موقع پر،سیدصدا حسین کاظمی بھی موجودتھے ،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئرمینجرآپریشن زون 2محمدمرتضیٰ چودھری نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی آگاہی مہم کے سلسلہ میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ گلی کوچوں میں پھینکنے کے بجائے شاپر میں اچھی طرح باندھ کر قریبی کوڑے دان میں پھینکیں ،شاپر اور پیمپرزکے نالیوں میں پھینکنے سے سیوریج کی بندش کے شدیدمسائل پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی برقرار رکھنے کے لیے کوڑے دان کا استعمال یقینی بنائیں اور شہر کو صاف رکھنے میںعوام ایل ڈبلیوایم سی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :